اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مریض بن کر آنے والے ڈاکوؤں کی کلینک میں لوٹ مار کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں ڈکیتوں نے نیا طریقہ واردات ڈھونڈلیا، عزیز آباد میں ہونے والی نئی طرز کی ڈکیتی کی ویڈیو منظرعام پرا ٓگئی۔تفصیلات کے مطابق واردات چند روز قبل کراچی کے علاقے عزیز آباد میں کی گئی، جہاں ایک معمر شخص اپنے جوان ساتھی کے ہمراہ ڈینٹل کلینک پر آیا اور ڈاکٹر کو اپنا مسئلہ بتایا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید بالوں والا

بزرگ کلینک میں داخل ہوتا ہے اور اپنا مسئلہ بیان کرتا ہے، کلینک میں موجود ڈاکٹر اسے نئے دانت لگوانے کا مشورہ دیتا ہے، بزرگ ڈکیت سرجھکائے ساری باتیں سنتا ہے اور اچانک اپنے جوان ساتھی کی طرف اشارہ کرتا ہے، بزرگ کا اشارہ ملتے ہی نوجوان کلینک میں موجود ڈاکٹر پر اسلحہ تان لیتا ہے، بزرگ شخص کی پرچی بنانے والے ڈاکٹر یہ ماجرہ دیکھ کر ہکا بکا رہ جاتا ہے۔اسی دوران باتھ روم سے دوسرا ڈاکٹر باہر نکلتا ہے تو نوجوان ڈکیت اسے بھی یرغمال بنالیتا ہے، ملزمان دونوں ڈاکٹرز کو زمین پر بٹھاکر ڈینٹل کلینک میں لوٹ مار کرتے رہے۔اس موقع پر ایک ڈاکٹر نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیسوں کی گڈی دیوار میں موجود سوراخ میں ڈال دی، بوڑھا ڈکیت دوسرے ڈاکٹر کی جامہ تلاشی لیتا ہے اور ساتھ ہی اسے دھمکی بھی دیتا نظر آرہا ہے۔واردات کے بعد ملزمان نے ڈاکٹر سے ہی لیپ ٹاپ بیگ لیا اور لوٹا گیا سامان اور رقم بھر کر کلینک سے چلتے بنے، کئی منٹ جاری رہنے والی اس واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…