لاہور (این این آئی) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چاچو نے باہر آتے ہی بیگم صفدر اعوان کو مکھن سے بال کر طرح نکال باہر کیا ہے، شریف خاندان سمیت پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا، شہباز شریف کی جانب سے پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے میں
جان ڈالنے کی کوششیں بیکار جائیں گی۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کے حکومت مخالف بیانات پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان طفل تسلیوں سے اپنا دل بہلا رہی ہیں اور شوباز شریف بیرون ملک فرار ہونے کی ناکام کوشش کے بعد اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔دوسری جانب ڈیڑھ جماعت پر مشتمل پی ڈی ایم کی سیاسی نابالغ بیگم صفدر اعوان پیپلز پارٹی سے شو کاز نوٹس پر جواب کی امید لگائے بیٹھی ہیں۔ اسوقت بیگم صفدر اعوان کی حالت “نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم” کے مترادف ہے۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کا ثمر ملکی شرح نمو میں 4 فیصد اضافے کی صورت میں نظر آنے لگا ہے اور اس کا واضح ثبوت بین الاقوامی ادارے موڈیز کی جانب سے نے آئندہ سالوں میں پاکستان کی شرح نمو میں مزید اضافے کی پیشنگوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت استحکام کے ساتھ پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے۔