نیو یارک (این این آئی)جرمن وی لاگر کرسٹن بیٹزمین نے سابق منگیتر زویا ناصر کے ہمراہ اپنی پہلی اور آخری پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ایک ساتھ پہلی اور آخری پوسٹ ہے،
میں نے آپ کے ساتھ گزشتہ ڈیڑھ برس حیرت انگیز طور پر بہترین گزارا ہے کہ میں اسے اپنی زندگی میں کبھی نہیں بھلا پائوں گا۔کرسٹن نے لکھا کہ بدقسمتی سے ہم دونوں زندگی کے بارے میں مختلف نظریات رکھتے ہیں اور ایک مختلف مستقبل چاہتے ہیں۔انہوں نے زویا کی آنے والی زندگی کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔جرمن وی لاگر نے لکھا کہ آپ نے ایک ساتھ اور دو الگ افراد کی حیثیت سے آگے بڑھتے ہوئے جس محبت سے نوازا اس کا شکرگزار ہوں۔