نیویارک (این این آئی)امریکی خبر رساں ادارے نے مبینہ طور پر خاتون صحافی کو فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا بیان کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کردیا۔
میڈیار پورٹ کے مطابق خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی) نے 22 برس کی خاتون صحافی امیلی وِلڈرکو گذشتہ ہفتے اْس وقت نوکری سے نکالا تھا جب غزہ پر اسرائیلی حملے عروج پر تھے۔ اے پی نے کہاکہ امیلی ولڈرکو سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر نکالا گیا ہے تاہم ادارے نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ’خلاف ورزی‘ کیا تھی ؟دوسری جانب خاتون صحافی نے کہا کہ اسے طالب علمی کے دور میں فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کی سزادی گئی ہے۔