نئی دہلی(این این آئی ) بھارتی ریاست اترپردیش کے بارابنکی نامی گائوں میں لوگوں نے کوروناویکسینیشن سے بچنے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق بارابنکی میں شعبہ صحت کی ٹیم کوروناویکسینیشن کے لیے پہنچی تو گاں والے سریو نامی دریا میں کود گئے۔
ویکسین سے متعلق خوف اور تحفظات کے باعث وہ ویکسین نہیں لگوانا چاہتے۔ پورے گاں میں صرف 14 افراد نے ویکسینیشن کروائی۔سیسادا نامی رہائشی کا کہنا تھا کہ اس نے دریا میں اس لیے چھلانگ لگائی کیوں کہ اس نے سن رکھا تھا کہ کوروناویکسینیشن کے نام پر آنے والی ٹیم زہر کا انجکشن لگا رہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے مختلف ریاستوں میں کئی شہری ویکسینیشن کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔شعبہ صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ جب لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے گاں پہنچے تو بہت سے لوگ ہمیں دیکھ کر فرار ہوگئے اور جن کو روکنے کی کوشش کی وہ دریا میں کود گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن ٹیم کا مقصد لوگوں کو وائرس سے محفوظ بنانا ہے لیکن وہ اس حقیقت کو سمجھا ہی نہیں چاہتے، ہم نے بمشکل 14 افراد کو ویکسین لگائی۔