اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر قومی اسمبلی(ایم این اے) انجینئر حامد الحق نے ہرن پکڑکر پانچ روپے کی شرط جیت لی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حامد الحق شرط جیتنے کے لیے ہرن کے پنجرے میں گھس گئے اور پنجرے میں بھاگتے ہرنوں میں سے
ایک کو پکڑ کر 5 ہزار روپے کی شرط جیت لی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں پنجرے کے اندر ہرنوں کو پکڑنیکی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل بھی وہ ایک ہزار روپیکی شرط جیتنے کے لیے بل بورڈ کے کھمبے پر چڑھ گئے تھے جس کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے سابق ایم این اے شرط جیتنے کیلئے کئی منزلہ عمارت بلند سائن بورڈ پر چڑ ھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سابق رکن قومی اسمبلی انجیئنئرحامد الحق ایک ہزار کی شرط پوری کرنے کیلئے مذاق میں تین سے چار منزلہ عمارت بلند سائن بورڈ پر چڑھ گئے ، عمارت پر چڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جسے وہاں موجود ان کے دوستوں نے بنایا اور سوشل میڈیا پر ڈال دیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سڑھیوں کی مدد سے سائن بورڈ پر چڑھے اور واپس آکر شرط کا ایک ہزار لے کر خوشی کا اظہار کیا ۔