جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پاکستانیوں نے لاک ڈائون میں کیا سرچ کیا؟ گوگل نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )گوگل نے پاکستان میں لاک ڈائون کے دوران انٹرنیٹ سرچنگ کی تفصیلات جاری کردیں، لاک ڈائون میں آن لائن گراسریز ڈیلیوری کی تلاش میں 300 فیصد اضافہ ہوا ، پاکستانی صارفین زیادہ تر ماحول، صحت مند طرز زندگی اور آن لائن خریداری کے بارے میں مواد سرچ کررہے ہیں۔گوگل ایشیا پیسفک کے انڈسٹری ہیڈ فار سائوتھ ایشیا

، فراز اظہر نے کہا کہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صارفین بلند تر نفاست، زیادہ پائیدار اشیا اور خدمات میں دلچسپی لیتے ہیں اور گزشتہ12 ماہ کے دوران، صحت مند تر طرز زندگی کی جانب آن کی رغبت بڑھی ہے۔گوگل کے مطابق پانچ میں سے چار پاکستانی صارفین خریداری سے پہلے مصنوعات آن لائن تلاش کرتے ہیں اور آن لائن سرچ اور ویڈیو کے درمیان منتقل ہوتے رہتے ہیں۔ کورونا کی وبا کے دوران آن لائن گراسریز کی خریداری بڑھ گئی اور کورونا کی وبا سے قبل اور بعد میں آن لائن گروسریز ڈیلیوری کی تلاش میں 300 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔صارفین کی جانب سے مصنوعات کی تلاش میں اپنے اردگرد اور قریبی فراہمی کے آپشن کے استعمال میں 138 فیصد اضافہ ہوا، اسی روز ڈیلیوری کا آپشن استعمال کرنے کے رجحان میں ڈیڑھ گنا جبکہ تیز رفتار ڈیلیوری کے آپشن سرچ کرنے والوں کی تعداد میں 130 فیصد اضافہ ہوا۔گوگل کے مطابق پاکستانی انٹرنیٹ صارفین ماحول کے بارے میں فکرمند ہیں اور اس سے متعلق

مواد کی تلاش میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ”موسمیاتی تبدیلی” اور ”الیکٹرک گاڑیوں”سے متعلق مواد کی تلاش میں ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا جبکہ قابل تجدید توانائی کے بارے میں معلومات کی تلاش 130 فیصد بڑھ گئی۔پاکستان میں گوگل سرچ استعمال کرنے والے ہوا کے معیار اور آلودگی کے واضح اثرات کے بارے میں بھی تجسس رکھتے ہیں کیوں کہ

کلیئر اسکائز کی تلاش میں 300 فیصد اضافہ ہوا، کلین ایئر کی تلاش میں 225 فیصد صاف پانی کی تلاش میں 217 فیصد اضافہ ہوا ہے۔گوگل کے مطابق ڈیجیٹل ویڈیو کے استعمال میں اضافہ جاری ہے، ویڈیو اسٹریمنگ اور شیئرنگ کے پلیٹ فارمز وہ مقامات ہیں جہاں پاکستانی اپنی معلومات، تفریح، خبروں اور کھیلوں کی تصدیق کرتے ہیں۔اسی طرح صحت بخش طرز زندگی

یعنی خوراک اور ورزش کا رجحان بھی پاکستانیوں میں بڑھ رہا ہے، پاکستان میں کھانا پکانے سے متعلق مختلف شاندار روایتیں پائی جاتی ہیں تاہم متبادل خوراک اور خوراک کے ایسے طریقے جنہیں انسانی صحت کے اعتبار سے بنایا گیا ہو ان کی سرچنگ میں بھی اضافہ ہوا جب کہ ”یومیہ ورزش” کی تلاش میں 160 فیصد اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…