کراچی (این این آئی)پاکستانی خوبرو اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ اگر حْسن ہتھیار ہے تو میں اس سے ہمیشہ لیس رہی ہوں۔حرا مانی کی جانب سے اپنی نئی خوبصورت تصویریں دلچسپ کیپشنز کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں جن کے کمنٹ باکس میں اْن کے مداح اْن کے کیپشنز پر خوب واہ واہ کرتے نظر آرہے ہیں۔
حرا مانی کی اپنی تصویروں کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’اگر حْسن ایک ہتھیار ہے تو حرا ہمیشہ ہی سے اس سے لیس اور لاک رہی ہے‘۔حرا مانی کی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آچکے ہیں جن میں اْن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ حرا مانی کے اس کیپشن نے اْن کا دل جیت لیا ہے۔