استنبول (این این آئی) سلطنت عثمانیہ پر بننے والے مشہورِ زمانہ تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے مشہور ترک ادا کار انگین آلتان کے نئے آنیوالے تاریخی ترک ڈرامہ سیریل ’بارباروس‘ کے سیٹ سے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ترک ادا کار انگین آلتان کی جانب سے انسٹااسٹوری پر اپنے آنیوالے نئے تاریخی ڈرامہ سیریل ’بارباروس‘ کے
سیٹ سے تصویر شیئر کی گئی ہے۔انگین نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ہیش ٹیگ کے ساتھ ڈرامے کا نام ’بارباروس‘ بھی لکھا ہے۔انگین آلتان کی یہ تصویر دیکھ کر اداکار کے مداحوں نے اسے بہت پسند کیا ہے اور اب ان کے اس نئے ڈرامے کو دیکھنے کیلئے مزید بے چین نظر آ رہے ہیں۔آلتان اس تاریخی ڈرامہ ’بارباروس‘ میں خیر الدین پاشا کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔