کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان میںکوروناوائرس کی شرح میں نمایاں کمی ہونے لگی ،چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں 55افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو بلوچستان میں
کورونا وائرس کے 1498افرا دکے ٹیسٹ کئے گئے جن میں کوئٹہ میں36،کیچ میں 8،چاغی میں4،خضدار میں تین ،قلعہ عبداللہ ،قلات،سوراب اور پنجگور میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جسکے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد246438ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے81مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعدابتک صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد23428ہوگئی ہے ،صوبے میں کورونا وائر س سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد270ہے ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد940ہے اورکورونا وائرس کے28مریض مختلف ہسپتالوں میں ہائی فلو آکسیجن پر زیر علاج ہیں صوبے میں کوروناوائرس پھیلنے کی شرح 3.67فیصد رہی رپورٹ کے مطابق ابتک412افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آناباقی ہیں۔