اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)اہلیہ کی وفات کے بعد عارف لوہار کی جانب سے اہلیہ کے انتقال کے بعد بیٹوں کے ہمراہ پہلا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ سے متعلق گفتگو کی اور لوگوں کے پیار اور محبت کا شکریہ ادا کیا۔عارف لوہار نے ویڈیو کی ابتداء میں کہا کہ جیسا آپ سب جانتے ہیں کہ میری زوجہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں، ان کو اچانک دل کو
دورہ پڑا اور وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو خدا نے میری اہلیہ کو اپنے پاس بلا لیا، آپ سب کی محبت اور پیار بہت ملا۔انہوں نے کہا کہ میرے چاہنے والوں سمیت تمام فنکار برادری میرے ساتھ غم میں برابر کی شریک رہی۔معروف لوک گلوکار عارف لوہار کا کہنا تھا کہ میری فیملی نے وطن کے لیے بہت کام کیا ہے، اور ہمیشہ ہماری پذیرائی ہوئی ہے۔گلوکار نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھ کر میری اہلیہ کو ضرور بخشیں۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ وہ ایک بار پھر آن اسکرین جلوہ گر ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کے نامور فوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ کو بخار ہوا تھا جس کے بعد انہیں نجی اسپتال میں داخل کروایا گیاتھا، حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں تھیں۔عارف لوہار کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں قریبی عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی جس کے بعد انہیں شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔