جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

” بچے کی دوائی لینے آئی تو ڈاکٹر صاحب موبائل پر’’ ارطغرل ‘‘ ڈرامہ دیکھ رہے تھے” خاتون روداد سناتے ہوئے رو پڑی

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بورے والا کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کا واقعہ سامنے آگیا ۔ سوشل میڈیا پر ایک روتی ہوئی خاتون کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کا روتے ہوئے کہنا تھا کہ یہاں پر ڈاکٹرز مریضوں پر توجہ کم جبکہ ڈراموں پر توجہ زیادہ دے رہے ہیں ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ بچے کی دوائی کیلئے ڈاکٹرز کے پاس پہنچی تو

وہ ’’ارطغرل ‘‘ ڈرامہ دیکھ رہے تھےجبکہ پاس بیٹھے مریضوں پر ان کی ذرا بھی توجہ نہیں تھی ، خاتون کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے مسلسل میں ڈاکٹرز کے پاس چکر لگارہی ہیوں لیکن بچوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا جب بھی بچے کو چیک کروانے آتی ہوں تو ڈاکٹر پرچی پر دوائی لکھ کر دے دیتا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر محمد حسین ایک دفعہ نچوڑ لیتے ہیں جبکہ بچوں کو خون لگوانا ہو تو اس کیلئے الگ سے ایک ہزار فیس لی جاتی ہے ،میرے بچے کو پچھلے ایک ماہ سے آرام نہیں آرہا مسلسل دوائی بھی کام نہیں کر رہی الٹا میرے بچے کی طبعیت مزید خراب ہو رہی ہے ، ڈاکٹر نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور گالیاں دی ہیں ۔ انکا کہنا تھاکہ ایک دفعہ میں دوائی لینے آئی تو دیکھا کہ ڈاکٹر صاحب اپنے موبائل پر’’ ارطغرل غازی ‘‘ڈرامہ دیکھنے میں مصروف ہیں جبکہ پاس مریضوں پر ان کی ذرا برابر بھی توجہ نہیں دی ۔ مریض مر رہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز اپنے موج مستیوں میں لگے ہوئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…