پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خواجہ سعد رفیق نے ن لیگی کارکنوں کو تحریک انصاف کے خلاف ’نیا نعرہ‘ دے دیا ‎

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(آن لائن) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے رانا فارم ہاؤس مریدکے میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کے ساتھ ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سابق ایم این اے رانا افضال حسین، چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور، چیئرمین میونسپل کارپوریشن مریدکے

میاں شبیر احمد، وائس چیئرمین راناماجد نواز، سینئر کونسلر سید اعجاز الحسن شیرازی، چیئرمین یونین کونسل رانا حسیب عامرکی موجودگی میں خواجہ برادران نے فارم ہاؤس پر موجود مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور پارٹی کے لیے ان کی جدوجہد کو سراہا۔ خواجہ سعدرفیق نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ بلند کرکے عوام کو دھوکہ دینے والے حکمرانوں نے نہ صرف ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے بلکہ ہر منصوبے میں کھربوں روپے کے سکینڈلز نے انہیں ڈاکو ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن”لٹ کے لے گئی، پی ٹی آئی”کا نعرہ بلند کرکے عوام کولٹیرے اور دھوکے باز حکمرانوں سے آگاہ کریں تا کہ یہ اپنے انجام کو پہنچ سکیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام کو بھوکوں مارکر’الیکٹرانک ترقی’کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ آئندہ انتخابات میں ان کی پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے والا کوئی نہیں رہے گا‎



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…