اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ماہرین فلکیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 20 جولائی 2021 کو عیدالاضحیٰ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق گلف نیوز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ذوالحج کا چاند 10 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے جس کے باعث عیدالاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔
نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق یہ بھی یا د رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رواں سال ایک ساتھ 13 مئی کو عیدالفطر منائی گئی تھی۔ تینوں ممالک میں اس بار عیدالاضحیٰ بھی ایک ہی دن ہوسکتی ہے، اس حوالے سے ابھی تک واضح طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔