پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مائرہ قتل کیس میں‌ نامزد دوسرا ملزم بھی گرفتار لیا گیا

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مائرہ قتل کیس میں پولیس نے مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم ظاہر جدون کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ ظاہر جدون اپنے بھائی اور کزن کیساتھ شامل تفتیش ہونے تھانے آیا تھا۔اس سے قبل سی آئی اے پولیس نے اس کیس کے مرکزی ملزم سعد امیر بٹ کو

حراست میں لیا تھا۔ پولیس ذرائع کیمطابق سعد بٹ نے اپنی عبوری ضمانت واپس لے لی تھی۔خیال رہے کہ مائرہ نامی خاتون کا رواں ماہ تین مئی کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل گیا تھا، پولیس ابھی تک تفتیش میں مصروف ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور پھندا دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق مائرہ کے چہرے اور گلے پر دو فائر کئے گئے۔ اس کی گردن سمیت دونوں بازوں اور ہاتھوں پر بھی خراشیں آئیں۔ مقتولہ کے دانت بھی ٹوٹے ہوئے پائے گئے جبکہ بال کھینچے جانے سے سر پر بھی سوجن تھی۔مائرہ کے کپڑوں سے سر کے ٹوٹے ہوئے بال بھی ملے ہیں تاہم مقتولہ سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔ مقتولہ مائرہ اس کے رشتہ دار کی مدعیت میں دو لڑکوں سعد اور ظاہر کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔‎



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…