ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے26 افسران کو طلب کرلیا سرکاری زمینوں پر قبضے، تعمیرات میں سہولت کاری کے الزامات

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی دارلحکومت میں سرکاری زمینوں پر قبضے و تعمیرات اور تجاوزات میں ملوث سی ڈی اے کے افسران کی مبینہ ملی بھگت اور سہولت کاری کے خلاف ایف آئی اے پھر متحرک ہو گئی ہے ،26افسران انکوائری کے لیے طلب کر لیے گئے،معلومات کے مطابق وزیراعظم کو شکایت کی گئی تھی کہ سرکاری زمینوں

پر قبضے اور تجاوزات پر سی ڈی اے کے ایسے افسران شامل ہیں جو کہ جیل تک کاٹ چکے ہیں تاہم پھر سے وہ اپنی سیٹوں پر موجود ہیں،جس پروزیرا عظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ایسے افسران کی نشاندہی کی جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،جس کے پیش نظرایف آئی اے کی جانب سے سی ڈی اے کے جن افسران کو طلب کیا گیا ہے ان میں ڈپٹی ڈائریکٹر وحیدعباس بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبرریاض خان ،ڈپٹی ڈائریکٹرون ونڈواپریشن یاسرلطیف گل ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ میاں دبیر،قائمقام اسٹنٹ ڈائریکٹرز انفورسمنٹ اقبال مغل،بدرمقصود،قائمقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو چوہدری شاہدحسین،انسپکٹرز انفورسمنٹ عثمان لاشاری ،بابر سہیل،شاہدخان،ظفرشاہ،عمران اللہ ،ارشدمحمود ،سب انسپکٹرز انفورسمنٹ بلال ظفرملک ،افتاب نذر،جہانزیب،شاہدخان ،شاہداقبال،عبدالحمید اورسپروائزر ضیامحمود،امیرجان،فخر شاہ،مختیار حسین،ندیم شہزاد،مظہر حسین،شاہد کاظمی،محمد اقبال کا نام شامل ہے ،ایف آئی اے مراسلے کے مطابق ان افسران کو

27 مئی 2021 کوانکوائری افسر اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے ،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ کے طلب کردہ بہت سارے افسران پرسال 2015 میں بھی ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا اور وہ مقدمہ وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری شکایت پر کہ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کی سہولت کاری کے

الزام میں درج کیا گیا تھاجن میں نامزد دو افسران کے علاوہ باقی سب افسران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی،اب جبکہ کہ سال 2021 میں جن 26 افسران کوطلب کیا ہے اس بارے ایک انکوائری جو شفاانٹرنیشنل ہسپتال انتظامیہ کی کی جانب سے سرکاری زمین پر غیرقانونی قبضے۔نالے کا رخ تبدیل کرنا۔اضافی عارضی تعمیرات،تہہ خانے میں تعمیرات

اوراحاطہ میں میڈیکل کالج کا قیام ودیگرمعاملات سے متعلق ہیں،اس حوالہ سے افسران چھان بین سوال وجواب اور بیانات ریکارڈ کریں گے ،ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بلڈنگ کنٹرول اور انوائرمنٹ کے افسران و عملے سے بھی پوچھ گچھ دوسرے مرحلے میں متوقع ہے،ہائوسنگ سوسائٹیز میں سرکاری زمینون پر قبضے اور سی ڈی اے کی معاونت پر بھی ریکارڈ جمع کر لیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…