اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس نے خوف خدا رکھنے والے 3رکنی کار لفٹر گروہ کو گرفتار کرلیا،نجی ٹی وی 24نیوز کی رپورٹ کے مطابق گروہ میں شامل افراد کار چوری کرنے سے پہلے صدقہ خیرات بھی کرتے تھے ، تین رکنی
کار لفٹر گروہ میں سسر ، داماد اور ایک رشتے دار شامل ہے، ملزمان اب تک 4کاریں غائب کر چکے ہیں ، اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کار چوری کرنے سے پہلے ملزمان ڈیفنس میں فقیروں کو پیسے دیتے نظر آرہے ہیں ۔ جس کے بعد ملزمان گاڑی لیکر رفو چکر ہو جاتے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے 2ماہ قبل گروہ تشکیل دیا،ملزمان گاڑی مالا کنڈ لے جا کر صرف ایک لاکھ 60ہزار میں فروخت کر دیتے تھے ۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ہر واردات سے پہلے صدقہ خیرات کرتے تھے تاکہ برے اثرات سے محفوظ رہ سکیں ۔