جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جاپان میں بلٹ ٹرین کے ڈرائیور کو سیٹ چھوڑنا مہنگا پڑ گیا

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو ( آن لائن) جاپان میں بلٹ ٹرین کے ڈرائیور کو دوران سفر تین منٹ کے لیے سیٹ چھوڑ کر جانا مہنگا پڑ گیا، تادیبی کارروائی کا سامنا ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں بلٹ ٹرین کے ڈرائیور کو قواعد کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔ٹوکیو کے علاقے اوساکا لائن میں ڈرائیور اس وقت باتھ روم گیا جب بلٹ ٹرین 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھی اور اس میں 160 مسافر سوار تھے۔36 سالہ ڈرائیور کو پیٹ درد کی وجہ سے اچانک ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر باتھ روم جانا پڑا اور وہ اپنی جگہ ٹرین کنڈیکٹر کو بٹھا گیا لیکن کنڈیکٹر

کے پاس ٹرین چلانے کا اختیار نہیں تھا۔تین منٹ کے دوران کنڈیکٹر کو کسی کنٹرول پینل کو ہاتھ لگانے کی ضرورت نہیں پڑی اور واقعے کا پتہ بھی نہ چلتا اگر بلٹ ٹرین اپنی منزل پر ایک منٹ لیٹ نہ پہنچتی۔ ٹرین کے ایک منٹ لیٹ ہونے کی جب تفتیش ہوئی تو یہ معاملہ سامنے آیا۔ڈرائیور سے جب پوچھا گیا کہ اس نے اس بارے میں حکام کو کیوں نہیں بتایا تو اس نے جواب دیا کہ اسلیے کیوں کہ وہ اس بات پر شرمندہ تھا۔جاپان کی ٹرینیں ویسے تو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ہوتی ہیں لیکن پھر بھی اس کے کنٹرول کا ایک تربیت یافتہ ڈرائیور کے ہاتھ میں ہونا ضروری ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…