ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

جسٹس وجیہہ نے عوام سے پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کردی

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری اگر وڈیرہ غلامی سے بچنا چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کو ہرگز ووٹ نہ کریں۔ انہوں نے عوام سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری ہر صورت اپنا نام ووٹر لسٹوں میں درج کرائیں، تاکہ یہ سرزمین سندھ حکومت کے ہاتھوں پوری طرح

یرغمال نہ بن پائے۔ بلدیہ اور بدین کے حالیہ ضمنی انتخابات ثابت کرگئے کہ وڈیرے کی سندھ پر آہنی گرفت ناقابل تقصیر ہے۔ اسے اگر نوآبادی اور جاگیر بننے سے بچانا ہے تو ووٹ وڈیرے کو دینے کی غلطی نہ دہرائیں۔ اپنے ایک بیان میں سپریم کورٹ کے سابق جج نے کہا کہ ہر دن جو آتا ہے وہ اس احساس کو پختگی بخش دیتا ہے کہ سندھ وڈیروں کی ایک کالونی کا روپ دھار چکا ہے۔ اسامیوں کے اشتہارات سمیت سرکاری اخراجات اور اب تو بین الاقوامی قرضہ جات بھی سب وڈیرہ شاہی کی نظر ہوچکے ہیں۔ ابھی حکومت سندھ نے نام نہاد Sindh 1000 Days Plus Programme کی مد میں ورلڈ بینک کو 400 ملین ڈالر کے اجرا کی درخواست دی ہے اور کْل رقم کا استعمال وڈیروں کی سرزمین پر ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا وڈیروں نے ایک طرف تو سندھی عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے تو دوسری طرف شہری آبادیوں کو نوآبادیات کا روپ دے دیا ہے۔ یہ گرفت مزید مضبوط ہورہی ہے جیسا کہ این اے 249 (بلدیہ ٹاؤن) یا PS-70 (بدین) کے حالیہ ضمنی انتخابات سے ثابت ہوا ہے۔ مردم شماری میں تو انہوں نے خود ہی دھاندلیاں کرکے واویلا مچایا اور وہ اقدام اب کیا ہی درست ہوگا، لہٰذا اس بدترین وڈیرہ غلامی سے بچنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ سندھ کے شہری ہر صورت میں ووٹر لسٹوں میں اپنے ناموں کا اندراج

کرائیں، ووٹ دینا اپنا فرض تصور کریں اور کسی بھی سیاسی پارٹی کو ووٹ دیں سوائے پیپلز پارٹی، اس کے اتحادی یا وڈیروں کا کوئی جتھا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو سندھ جو اس وقت وڈیروں کی کالونی بن چکا، تھوڑے ہی عرصے میں ان کی جاگیر بن جائے گا اور عوام صرف بیگار پر لگے ہوئے ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…