لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی سے منتخب ہونے والے رکن چودھری نثار آئندہ پیر کے روز سے کوئی بڑا سیاسی دھماکہ کرنے جا رہے ہیں اس حوالے سے شہر کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ آئندہ پیر سے چودھری نثار وہ کام کریں گے جو پنجاب کی سیاست میں پہلے نہیں ہوا۔ ان حلقوں کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے حمایتی اراکین متوقع سیاسی دھماکہ کے پیش نظر پہلے سے زیادہ سرگرم ہو گئے ہیں اور شہباز شریف گروپ نے صوبے میں اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہے۔ دوسری جانب خبر رساں ادارے کے مطابق چوہدری نثار نے تین سال بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، وہ راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھانیکافیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار 24مئی کو رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ حکومت کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ ایک آرڈیننس منظور کرے گی، جس میں ان قانون سازوں کی رکنیت منسوخ کردی جائے گی، جنہوں نے اپنے انتخاب کے بعد حلف نہیں لیا۔ وا ضح رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ایک ترمیم منظور کی تھی، جس کے مطابق منتخب نمائندہ 60 دن کے اندر حلف نہ اٹھائے تو ایک نشست خالی ہوجائے گی۔ شہباز شریف گروپ نے صوبے میں اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہے۔ دوسری جانب خبر رساں ادارے کے مطابق چوہدری نثار نے تین سال بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، وہ راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔