ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

4سال قبل پراپرٹی آفس میں 10ہزار تنخواہ پر بطور آفس بوائے کام کرنیوالا زلفی بخاری کا پرسنل سیکرٹری نوید اقبال ارب پتی بن چکا، رنگ روڈ سے مستفید سوسائٹی نوا سٹی کی ایڈورٹائزمنٹ بھی کرتا رہا، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

datetime 20  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی رنگ روڈ سیکنڈل سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں سامنے آرہی ہیں ، منصوبے میں جہاں وفاقی وزیر غلام سرور کا نام سامنے آیا وہیں زلفی بخاری بھی اس کی زد میں آنے سے نہ بچ پائے ، سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق

زلفی بخاری کے پرسنل سیکرٹری نوید اقبال آف پنڈسلطانی جو چار سال قبل پراپرٹی آفس میں دس ہزار روپے ماہوار پر آفس بوائے تھے اب ارب پتی ہیں،نوید اقبال رنگ روڈ سے مستفید سوسائٹی نوا سٹی کی ایڈورٹائزمنٹ کر رہے تھے۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بد عنوانی،بے ضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ کی تحقیقات بلاامتیاز،میرٹ اور شفاف انداز میں قانون کے مطابق کی جا ئیں جس میں مذکورہ منصوبہ کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کا جائے تاکہ ان کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔ جار ی اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس بد عنوان عناصر کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ،فیک بینک اکاؤنٹس، آمد ن سے زائد اثاثے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ذریعے قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر جس میں نوید اقبال بھی نمایاں ہیں 

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…