دبئی(نیوز ڈیسک) دبئی ڈیوٹی فری قرعہ اندازی میں پاکستانی نے 10 لاکھ ڈالر کا کیش پرائز جیت لیا۔ دبئی کی ڈیوٹی فری ریفل کی وجہ سے گزشتہ بائیس سالوں سے ہزاروں غریب افراد کروڑ پتی بن چکے ہیں، اس میں متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں رہنے والے افراد حصہ لیتے ہیں، اس بار بھی دبئی ڈیوٹی فری کی ملینیم ملینیئر قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم پاکستانی
وسیم رمضان کا نام بھی نکل آیا ہے، ان کی قرعہ اندازی میں سیریز نمبر358 تھی جبکہ سیریز 359 کا دس لاکھ ڈالر کا انعام بلجیم کے شہری گرٹ میریاکلوئیک نے جیتا ہے، وسیم رمضان نے ٹکٹ نمبر 4848 چودہ اپریل 2021 کو خریدا تھا، اس ٹکٹ نے اس کی زندگی بدل دی ہے، پاکستانی روپوں میں یہ رقم 15 کروڑ روپے بنتی ہے، دبئی ڈیوٹی فری انتظامیہ کا اب تک پاکستانی وسیم رمضان سے رابطہ نہیں ہو پایا ہے۔