بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

محمد عامر نے آئی پی ایل کھیلنے کے لئے ایک اور ملک کی شہریت کے لیے درخواست دیدی

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہی انگلینڈ میں رہ رہے ہیں اور اب انہوں نے شہریت کیلئے درخواست بھی دیدی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انگلینڈ کی شہریت کیلئے درخواست دیدی ۔ اگر انہیں انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے ، تو ان کیلئے عالمی کرکٹ کے کئی راستے کھل جائیں گے۔

انگلینڈ کی کاونٹی کرکٹ کے علاوہ وہ دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں بھی کھیل پائیں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کو انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے تو وہ سابق فاسٹ باؤلر اظہر محمود کی آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں جنہوں نے بھارتی لیگ میں متعدد میچ کھیلے ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد عامر نے جب سے ریٹائرمنٹ لیا ہے ، فیملی کیساتھ انگلینڈ میں ہی رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے انٹرویو میں بھارتی کرکٹ کی تعریف کی۔ایک انٹرویو میں عامر نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں کو انتہائی کم تجربہ پر ہی انٹرنیشنل ڈیبیو کرایا جارہا ہے۔ پاکستانی سلیکٹرز کو دوسری مضبوط ٹیموں سے کچھ سیکھنا چاہئے۔ بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو دیکھئے، وہ کس طرح کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں لارہے ہیں ۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ کے کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ وہ اس لئے کیونکہ انہوں نے جونیئر اور گھریلو سطح پر کافی کرکٹ کھیلی ہے ۔ جب ان کا سلیکشن ہوتا ہے تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں جو کچھ انہوں نے گھریلو کرکٹ سے سیکھا ہوتا ہے ان کا مظاہرہ وہ بین الاقوامی سطح پر کرتے ہیں ۔عامر نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت یہ ہورہا ہے کہ کھلاڑی سوچ رہے ہیں کہ وہ قومی کوچ سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے سیکھیں گے۔ آپ آئی پی ایل میں بھارتی بیٹسمین ایشان کشن، سوریا کمار یادو اور کرنال پانڈیا کو دیکھئے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بالکل تیار نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے جب ڈیبیو کیا تو لگا ہی نہیں انہیں ٹیم کو کوچ سے زیادہ مدد کی ضروت ہے ۔ انہوں نے کافی وقت تک گھریلو کرکت کھیلی ہے اور آئی پی ایل کے آنے سے انہیں کافی مدد ملی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…