بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

زندگی اور موت کی کشمکش میں 75سالہ بزرگ نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جرمنی کے ایک سرکاری ہسپتال میں موجود بزرگ شخص زندگی اور موت کی کشمکش کے دوران بستر پر لیٹے ہوئے ہی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق ایک علیل شخص جس کی عمر 75سال ہے،

انہوں نے بستر مرگ پر اسلام قبول کر لیا۔بزرگ کا تعلق جرمنی سے ہے۔بزرگ کی کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 75 سالہ شخص نے شدید علالت کے بعد اسلام قبول کر لیا ہے۔قبول اسلام کے بعد بوڑھے شخص کو اس کےمسلمان شناسا نے کلمہ طیبہ پڑھایا اور فرط جذبات سے معمر شخص کے گلے لگ کر رونے لگا۔اس نومسلم شخص کے کان میں قریب ہی کھڑے ایک شخص نے اذان دی۔ موذی بیماری میں مبتلا اس شخص کے دائرہ اسلام میں داخل ہوتے وقت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں نے بزرگ کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔اور دعا کی ہے اللہ ہر کسی کو ہدایت کے راستے پر لے آئے۔یاد رہے دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ کی جاتی ہے اور اللہ اور اس کے رسول کا پیغام لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…