بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

’’زلفی بخاری نےاستعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ‘‘

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل پرزلفی بخاری کے استعفے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ ذرائع کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے رضاکارانہ طور پر استعفی نہیں دیا بلکہ وزیراعظم نے ان سے استعفا مانگا۔نجی ٹی وی24 کی رپورٹ کے مطابق

تحقیقاتی رپورٹ میں نووا سٹی اور زلفی بخاری کے روابط کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے بعد وزیراعظم نے زلفی بخاری کو وضاحت کیلئے طلب کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور زلفی بخاری کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ عمران خان زلفی بخاری کی وضاحت پر مطمئن نہ ہوئے۔ جس کے بعد وزیراعظم آفس سے نوا سٹی کی بے نامی جائیدادوں کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ اسی طرح کیپٹل سمارٹ سٹی اور نیوایئرپورٹ سوسائٹی کیخلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ اس کے علاوہ اتحاد سٹی سمیت 10ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کیخلاف انویسٹی گیشن کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستان کی فائلز بھی جانچ پڑتال کیلئے طلب کرلی گئی ہیں۔ مستعفی معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی پیشکش کردی۔ ایک انٹرویو میں زلفی بخاری نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ رِنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے ججز کی نگرانی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔زلفی بخاری نے کہا کہ نواز شریف ملک سے باہر ہیں، شہباز شریف، مریم نواز ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں، تاہم وہ خود یہیں ہیں، منگل کو کابینہ کا اجلاس ہے، ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لِسٹ پر ڈال دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے کے لیے ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا، مستعفی ہونا ان کا اپنا فیصلہ ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ رِنگ روڈ معاملے میں ان کا نام نہیں لیا گیا، کہا گیا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ کے رشتے دار ملوث ہیں۔ حکومت میں ڈاکٹر توقیر شاہ کا واحد رشتے دار وہ ہیں، اس لیے استعفیٰ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…