بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل6 کے بقیہ میچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گئے‎‎

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق آپریشنل وجوہات کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز جو ابوظبی میں شیڈول تھے انہیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔ قبل ازیں پی سی بی کے ذرائع نے کہا تھا کہ پی سی بی کو آپریشنل، کووڈ ویکسین، سفری پروٹوکولز اور دیگر کئی

مسائل درپیش آئیں اس لیے کڑی شرائط میں پی سی بی کے لیے میچز کا انعقاد ممکن نہیں جس کے باعث پی ایس ایل کے ابو ظبی میں انعقاد کے امکانات کم ہیں۔دوسری جانب پی ایس ایل پلیئرز کی پاکستان سے شیڈولڈ روانگی بھی مؤخر ہوئی ،انتظامیہ کی جانب سے ٹیموں اور پلیئرز کو ایڈوائزری بھی موصول ہوئی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو موصول پیغام میں کہا گیا تھاکہ شیڈول کے مطابق 22 مئی کو روانگی نہیں ہوگی، کھلاڑی فی الحال قرنطینہ کیلئے ہوٹل چیک ان نہ کریں۔خیال رہے کہ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔معاملات کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد فائنل سمیت بقیہ 20 میچز ابوظبی میں کرائے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…