اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے بالائی حصوں پر ایک کمزورمغربی لہر موجود ہے۔ جو کہ آ ئندہ دو دن میں وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔آج بدھ کے دن ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکا ن ہے ۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم جمعہ کے دن بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم خیبر پختونخواگلگت بلتستان، کشمیراور پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواگلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھو ہاراورجنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔جبکہ بروز سواموار ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواگلگت بلتستان اورکشمیرمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اسی طرح بروز منگل بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواگلگت بلتستان اورکشمیرمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔