اسلام آباد(آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد نے کڈنی ہلز ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا کی درخواست بریت مسترد کر دی جبکہ حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ فرد جرم کے بعد کیا جائے گااحتساب عدالت نے سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم عائد کرنے کا
فیصلہ سناتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24مئی کو طلب کر لیااس کے ساتھ شریک ملزمان اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید کی بریت کی درخواستیں بھی مسترد کرتے ہوئیتمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا ملزمان نے 265 ڈی کے تحت فرد جرم روکنے کی درخواست دائر کی تھی ملزمان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس ریفرنس میں شواہد موجود نہیں ہیں اس لیے یہ نیب کا کیس نہیں بنتا لہذا نیب ریفرنس خارج کرتے ہوئے بری کیا جائے احتساب عدالت کورٹ روم نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے وکلائ کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو انھوں نے گزشتہ روز سنایا ۔