بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

جہانگیر ترین اورعلی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )بینکنگ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 31مئی تک توسیع کر دی۔سیشن کورٹ سے ضمانت میں توسیع کے بعد جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کے

وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیئے۔جہانگیر ترین کے وکیل نے کہاکہ پوری منی ٹریل دینے کو تیار ہیں، تمام ریکارڈ موجود ہے،عید کی تعطیلات میں جتنا ممکن ہوا ریکارڈ اکٹھا کیا،جس ٹرانزیکشن کا حکم دیں پوری تفصیل فراہم کریں گے۔وکلا جہانگیر ترین کاکہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور خاندان کا تمام منی ٹریل اور ریکارڈ موجود ہے، ریکارڈ کی جانچ پڑتال کر کے بینک سے تصدیق کرا لیں۔جج نے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے دو مرتبہ سوال کیا کہ آپ ملزم کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں؟ اس پر تفتیشی افسر خاموش رہے اور کہا کہ ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر بینکنگ کورٹ نے بھی جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 31مئی تک توسیع کر دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…