بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور شہریت منسوخی کا حکم غیر قانونی قرار‎

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بلاک اور شہریت منسوخی کا نادرا کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ بدھ کوکیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔ عدالت نے کہاکہ نادرانے اختیارات سے تجاوز کیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ

شہریت سب سے بڑا بنیادی حق ہے، نادرا کے پاس اس کو ختم کرنے کا اختیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ نادرا کو کئی مرتبہ سمجھایا ایسا نا کریں یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی بدترین قسم ہے، انٹیلی جنس ایجنسیز کی کسی رپورٹ کو نادرا ڈائریکٹ کیسے دیکھ سکتا ہے ؟۔ انہوںنے کہاکہ آپ بتائیں اس کے علاوہ کتنے کیسز میں آپ نے اپنے فیصلے اس طرح کی رپورٹ پر کئے؟ انٹیلی جنس ایجنسیز تو کسی وزارت یا ڈویژن کے ماتحت ہیں۔ عدالت نے کہاکہ ان کی رپورٹ تو اس طرف سے ہی آسکتی ہے،آپ ایک شخص کی شہریت ہی ختم کر دیتے ہیں، ایسا تو نہیں ہونا چاہیے ملک میں آئین ہے قانون ہے۔ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ پیمرا کا حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے پر ٹی وی پر دیکھانے کی پابندی کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیایاد رہے کہ نادرا نے اکتوبر 2019 میں حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بلاک ،شہریت منسوخ کردی تھی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…