پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

عید خریداری کے دوران خواتین کی سرعام تذلیل اسسٹنٹ کمشنر نارووال کو سخت ترین سزا سنا دی گئی

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 12 مئی کو سوشل میڈیا پر ایک واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ نارووال کی اے سی تہنیت بخاری نے کوویڈ 19 لاک ڈائون کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک بازار میں دو خواتین کی سر عام تذلیل کی ،اسلام پورہ سے تعلق رکھنے والی دو

خواتین شاپنگ بیگ میں جوتے کا ڈبہ پکڑی ہوئی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نارووال نے ریونیو عملہ اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ خواتین کی تذلیل کرتے ہوئے شاپنگ بیگ کو اپنے ہاتھوں میں چیک کیا اور ان سے پوچھا کہ انہوں نے جوتے کہاں سے خریدے ہیں۔ خواتین نے اے سی کو بتایا کہ انہوں نے کچھ دن پہلے ہی جوتے خریدے تھے۔ انہوں نے یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ جوتے تبدیل کرانے کیلئے آئی ہیں ، اے سی نے خواتین کو دھمکی دی کہ وہ انہیں جیل میں ڈال دیں گی ، اسی دوران میں خواتین کا ایک مرد ساتھی بھی وہاں آگیا ،جس کی مزاحمت کے بعد اے سی کا ان سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اس کے بعد پولیس اہلکاروں نے خواتین کے لواحقین کو دھکے دیے جب کہ راہگیروں کی مداخلت کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ہی اعلی صوبائی عہدیداروں نے سخت کارروائی کی اور سیدہ تہنیت بخاری کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی(او ایس ڈی)کی حیثیت سے رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نے بھی اس کی تصدیق کر دی ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…