کراچی (این این آئی)شہر قائد کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ تو ٹل گیا ہے لیکن ہیٹ ویو برقرار ہے، شہر میں سمندری ہوائیں معطل جبکہ پارہ 40ڈگری کو چھو گیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 22 فیصد ہے جبکہ کراچی میں بدھ سے موسم بہتر ہوگا اور سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی
۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی گزشتہ رات 2015 کے بعد گرم ترین رات تھی، گزشتہ شب درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔دوسری جانب سمندری طوفان تاتے کے باعث تھرپار کر میں رات سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری جبکہ سندھ کے شہر میرپورخاص، عمرکوٹ اور سانگھڑمیں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔