پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاک اسٹار علی حیدرآبادی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے معروف ٹک ٹاک اسٹار علی خان حیدرآبادی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاک اسٹار علی خان حیدرآبادی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 11 ملین ہوگئی ہے۔ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد علی خان حیدرآبادی پاکستانی لڑکوں کی ف

ہرست میں دوسرے ٹک ٹاکر بن گئے ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 11 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔علی خان حیدرآبادی سے قبل یہ اعزاز صرف لاہور سے تعلق رکھنے والے نامور ٹک ٹاک ہیرو ذوالقرنین سکندر کے پاس تھا۔علی خان حیدرآبادی اپنے منفرد انداز میں چلنے کی وجہ سے انتہائی کم عرصے میں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر مقبول ہوئے۔جب علی خان حیدرآبادی کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے ناصرف اْن کے چلنے کے اسٹائل کو پسند کیا بلکہ ٹک ٹاک صارفین نے علی خان حیدرآبادی کو کاپی بھی کرنا شروع کیا۔علی خان حیدرآبادی کے ٹک ٹاک اکاو?نٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔اس سے قبل علی خان حیدرآبادی نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ مستقبل میں ڈرامے اور فلموں میں اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں کیونکہ بچپن سے ہی اداکار بننے کا شوق ہے۔علی خان حیدرآبادی نے بتایا تھا کہ وہ جوتے کی دْکان پر ملازمت کرتے تھے لیکن ٹک ٹاک پر مقبولیت کے بعد دْکان پر گاہکوں سے زیادہ مداح آنے لگ گئے تھے جس کی وجہ سے اْنہوں نے وہاں سے ملازمت چھوڑ دی اور اپنا تمام وقت ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں لگانے لگے جو اْن کی آمدنی کا ذریعہ بھی بن گیا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…