پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پریادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری ‘‘

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ نے فلسطین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دیدی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دیدی، منظوری کے بعد حکومت پاکستان فلسطین کے لیے طبی سامان بھجوائے گی۔وفاقی کابینہ نے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

ای سی سی نے آئی پی پیز کو 40 فیصد واجبات ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی کابینہ نے کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی اصولی منظوری دے دی ،تکنیکی معاملات دیکھنے کے لیے معاملہ پیپرا کو بھجوا دیا۔کابینہ نے اقوام متحدہ کی چارگاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی منظوری بھی دی۔ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پریادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دی۔کابینہ نے ریلوے پولیس کے دائرہ اختیارسے متعلقہ ایس آراوز جاری کرنے کی منظوری سمیت الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کی منظوری موخرکرنے سمیت الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان تعینات کرنے کی منظوری موخرکردی۔بیرون ملک پاکستانی مشنزمیں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری بھی موخرکردی گئی۔ دوسری جانب کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں سمیت کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…