پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آٹے کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ، صرف ایک سال میں 25لاکھ افراد کے غربت کی لکیر سے نیچے آ جانے کا انکشاف

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے کہا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا بس ایک ہی طریقہ ہے کہ ملک کو عمران خان سے نجات دلائی جائے۔عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے بڑے بڑے دعوے کرکے اقتدار تو ہتھیالیا مگر وہ ملک

چلانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، عمران خان کو خبر ہی نہیں کہ ملک کے تقریبا نصف کاروباری ادارے اپنے ملازمین کی ایک چوتھائی تنخواہ کم کرچکے ہیں، صرف ایک سال میں عمران خان حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے 25 لاکھ سے پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دئیے گئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیا میں مہنگائی کی سالانہ شرح 15 فیصد تک پہنچ گئی، جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں، صرف آٹے کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، مافیا کے سرپرست عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کا پیمانہ جی حضوری کرنے والے افسران کی رپورٹیں نہیں بلکہ عام آدمی کے چہرے کی مسکراہٹ ہوتی ہے، جس ملک کے وزیراعظم کو کشکول اٹھانے کے علاوہ کچھ اور نہ آتا ہو، وہ کیسے مہنگائی کا خاتمہ کرے گا، مہنگائی سے نجات کا بس ایک ہی طریقہ ہے کہ ملک کو عمران خان سے نجات دلائی جائے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…