اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے گھرکا تقدس پامال کرنا ریاستی جبر کی ایک شرمناک مثال ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ مخدوم جاوید ہاشمی اور ان کے خاندان کو کل سے
نشانِ عبرت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،جو بد ترین فسطائیت ہے۔نوازشریف نے کہاکہ جاوید ہاشمی کے گھرکا تقدس پامال کرنا ریاستی جبر کی ایک شرمناک مثال ہے۔اْنہیں وقت کے فرعونوں نے اپنی رعونت سے کئی بار آزمایا مگر ہمیشہ ناکامی انکا مقدر رہی۔کس کس کا گھر گراؤگے؟۔