پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کورونا کا شکار 24 سالہ جڑواں بھائی چند گھنٹوں کے فرق سے چل بسے‎‎

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا وباء کے شکار جڑواں بھائی کچھ گھنٹوں کے فرق سے چل بسے ۔ تفصیلات کے مطابق دہلی کے علاقہ میں کرونا وباء کے شکار 24سالہ 2جڑواں بھائی بھائی ہلاک ہو گئے ۔ ایک تیرہ مئی کی جبکہ دوسرا چودہ مئی کو کرونا وباء کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ اس حوالے سے ان کے والد کا کہنا تھا کہ میرے دونوں بیٹوں میں کسی ایک کو کوئی بیماری لگتی

دوسرا بھی اس کا شکار ہو جاتا ۔ انکا کہنا تھا کہ میرے جوان بیٹے تھے ان کے جانے کا غم کسی صدمے سے کم نہیں ہے ۔ میرے اہلیہ کو جب پہلے بیٹے کی موت کی خبر ملی توانہیں کہا گیا کہ دوسرے بیٹے کے بھی واپس لوٹنے کے چانسز کم ہیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں بیٹوں میں تیز بخار ، کھانسی سمیت دیگر کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں تو انہیں ڈاکٹرز کی ہدایات پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دونوں کا یکم مئی کو کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا ۔ والد کا کہنا تھا کہ دونوں بیٹے جلد ہی ریکور کر رہے تھے ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو سے شفٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا لیکن 13مئی کو میری اہلیہ کوایک بیٹے کی موت کی خبر دی گئی اور ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دوسرے بیٹے کے بھی واپس لوٹنے کے امکانات کم ہیں ۔ دوسری جانب گزشتہ روز بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 4 ہزار 300 سے زیادہ افراد جان سے گئے جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ادھر برطانیہ میں دو ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی بھارتی قسم میں مبتلا ہیں، برطانوی سیکریٹری صحت میٹ ہینکاک نے تصدیق کردی۔دوسری جانب سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 886 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7ہزار 174 ہوگئی ہے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…