اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انتہائی شدید چکرواتی طوفان(TAUKTAE)نے شدید شب برک طوفان میں شدت آنے کے بعد گذشتہ رات ہندوستانی گجرات کو عبور کیا ، راجستھان ، بھارت پر شدید چکرو طوفان کی شکل اختیار کر گئی۔ ملک کے بالائی حصوں پر ایک کمزورمغربی لہر بھی موجود ہے۔آج بروز منگل ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔
تاہم جنوب مشرقی اور وسطی سندھ میں آندھی/گردآلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ بالائی خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکا ن ۔جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شام/رات کے اوقات میں گرد آلود ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بروز بدھ ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکا ن ہے ، اس طرح بروز جمعرات خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم ہفتے کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم خیبر پختونخواگلگت بلتستان، کشمیراور پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواگلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھو ہاراورجنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔جبکہ بروز سواموار ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواگلگت بلتستان اورکشمیرمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے.