اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج منگل کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم جنوب مشرقی اور وسطی سندھ میں آندھی/گردآلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے ۔
بالائی خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکا ن ۔جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شام/رات کے اوقات میں گرد آلود ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکا ن ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم رہا ، تاہم بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ، پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان:بارکھان 10 اور چترال میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت، چھور45،شہیدبینظیرآباد،مٹھی اورکراچی میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔