منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کورونا متاثرہ مسافروں کی آمد ،نجی ائیرلائن کا اجازت نامہ منسوخ

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سول ایوی ایشن انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نجی ایئر لائن کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نجی ائیر لائن کی لاپرواہی سے کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، مذکورہ ایئر لائن سی اے اے کی ہدایات نظر انداز کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی۔حقائق منظر عام پر آنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیرلائن کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے نجی ائیرلائن کی 17 مئی کو

دبئی سے پشاور کی پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان سعد بن ایوب نے بتایا کہ اس سے قبل پرواز پی اے 611 دس مئی کو کورونا سے متاثرہ 24مسافروں کو دبئی سے پشاور لے کر پہنچی تھی۔ترجمان کے مطابق ایئر لائن انتظامیہ نے بار بار تنبیہ کے باوجود کورونا ایس او پیز نظر انداز کیے اور سولہ مئی کو دوبارہ 27 مثبت کیسز شارجہ سے پشاور لائے گئے۔ترجمان سعد بن ایوب کا کہنا ہے کہ نجی ائیر لائن کی جانب سے کیے جانے والے اس عمل سے دیگر مسافروں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہورہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…