اسلام آباد (این این آئی)قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی ایل کے علاوہ ان کو اورکوئی کام نہیں،نہ ان کو کوویڈ کا احساس ہے،غربت بیروزگاری اور مہنگائی آسمانوں سے بات کررہی ہے،ان کی ایک ہی غرض ہے کہ کس طرح مجھے ای سی ایل پر ڈالنا ہے۔..۔قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ
ای سی ایل کے علاوہ ان کو اور کوئی کام نہیں،نہ ان کو کوویڈ کا احساس ہے،غربت بیروزگاری اور مہنگائی آسمانوں سے بات کررہی ہے،ان کی ایک ہی غرض ہے کہ کس طرح مجھے ای سی ایل پر ڈالنا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ایوان میں فلسطین پر بات کریں گئے شہباز شریف نے رہائی کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی کچھ وقت اپوزیشن چیمبر میں بھی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی۔