اسلام آباد ( آن لائن) قومی اسمبلی میں سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر شہباز شریف نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منفرد انداز اپنایا۔شہباز شریف نے فلسطینی پرچم والا مفلرپہن کر قومی اسمبلی میں انٹری دی۔سوشل میڈیا پر شہباز شریف کی اس انداز کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔قومی اسمبلی میں
قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل کا قتل عام اسلامی دنیا کو’’جس کی لاٹھی اس کی بھینس‘‘کا پیغام ہے، حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے والے اسلامی ملکوں سے ملکر فلسطین کیلئے لابنگ کرے، فلسطینیوں کا قصور مسلمان ہونا ہے، ایسا کوئی اسلامی ملک کرتا تو جنگ مسلط اور پابندیاں لگ چکی ہوتیں، فلسطینیوں کی ریڈکراس کے ذریعے امداد کی جائے۔