پی ڈی ایم نے اسلام آباد لانگ مارچ سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

16  مئی‬‮  2021

قلات/ منگچر (این این آئی)حکومت آخری سسکیاں لے رہی ہے پی ڈی ایم کی اجلاس میں جلد اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا پی ڈی ایم پہلے سے مضبوط ہو چکی ہے اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے خلاف 21 مء ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جا ئے گا نا اہل حکومت نے عیدالفطر چاند کو متنازعہ بنا دیا جان بوجھ کر عوام میں مایوسی پیدا کی

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری جمعیت علماء اسلام تحصیل منگچر کے وفد ڈاکٹر عبدالمالک نیچاری قاری عبدالطیف لانگو ڈاکٹر یعقوب بلوچ ڈاکٹر ظہیر لانگو ڈاکٹر صالح سمالانی محمدعمر غزنوی مولانا عبد الناصر سمالانی مفتی عبدالغفار ٹکری علی دوست لانگو مولانا خداداد لہڑی مولانا محمد انور لہڑی حافظ افضل لہڑی ودیگر رہنماؤں نے ملاقات کی انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت آخری سسکیاں لے رہی ہے سعودی کے دورہ سے زکواة کے علاوہ کچھ نہیں ملا حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے فلسطینیوں کی شہادت عالم برادری کی خاموش تماشائی افسوس ناک ہے قائد جمعیت رہبر امت حضرت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر 21 مء ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جائے گی تمام مسلمان 21 مئی سڑکوں پر نکلے انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں جلد اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا پی ڈی ایم کے تمام ورکرز

تیاریاں کریں پی ڈی ایم پہلے سے مضبوط اور منظم ہو چکی ہے جانے والے دو پارٹیوں کو موقع دیتے ہیں کہ وہ پی ڈی ایم کے قافلے میں شامل ہو جائیں تاکہ نااہل حکومت سے عوام اور ملک کو ملکر نجات دلائی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…