پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

راولپنڈی رنگ روڈ کی انکوائری رپورٹ مسترد ن لیگ نے 2 اہم وزراء کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

datetime 16  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے نے راولپنڈی رنگ روڈ کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی انکوائری رپورٹ کوخانہ پوری قراردیدیا ۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے اربوں روپے کے سکینڈل پرمٹی پائورپورٹ تیار کی ۔سابق کمشنر راولپنڈی اور لینڈ ایکوزیشن کلیکٹرکو ذمہ دار قراردینا شرمناک ہے ،تین ارب روپے کی مبینہ

کرپشن میں سرکاری افسران کو قربانی کا بکرا بنایاگیا،راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں تین ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی انکوائری چیف سیکرٹری نہیں کرسکتے ،راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل ہے جسے نیب کو بھیجا جائے۔عثمان بزدار اور اس کے حواریوں کے خلاف کیس چلایا جائے ،عمران خان کی ناک کے نیچے کرپشن کی گئی اور اس کے تانے بانے وزیر اعظم ہائوس سے ملتے ہیں،جس طریقے سے زمین خریدی اور سلمان شاہ نے اس کی منظوری دی کیا وزیر اعظم کو علم نہیں،معاوضہ من پسند کو دیا ،سڑک کو ان علاقوں سے گزارا جہاں عمران خان کے دوست و مشیر رہتے ہیں ،غلام سرور اور زلفی بخاری کو فوری برطرف کیا جائے اور ان سے استعفے لئے جائیں۔دوسری جانب راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پنجاب حکومت کو موصول ہو گئی جس کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے رپورٹ پبلک کرنے اور سفارشات پر من و عن عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے ،رپورٹ میں سابق وزیراعلی شہباز شریف کے سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ پر بھی بے

ضابطگیوں کے الزامات لگائے گئے ہیں، رپورٹ میںممبر پی اینڈ ڈی فرخ نوید ،ڈی سی اٹک، ڈی سی راولپنڈی، اے ڈی سی آر راولپنڈی، اے سی راولپنڈی صدر اور فتح جنگ اور چیف آفیسر فتح جنگ تحصیل کونسل کو ان کی مجرمانہ غفلت اور خاموشی پر عہدوں سے فوری ہٹانے کا کہا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ(ن) نے راولپنڈی رنگ روڈ کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے

اربوں روپے کے سکینڈل پرمٹی پائورپورٹ تیار کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل سامنے آنے پر کمشنر گلزار شاہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی جن کے دستخط کے ساتھ رپورٹ حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے رپورٹ کو پبلک کرنے کی منظوری دی اور سفارشات پر من و عن عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے ہیں

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…