جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

موجودہ حکومت نے آزادجموں وکشمیر کی کورونا میں فنڈنگ روک لی، شہباز شریف کا حیران کن دعویٰ

datetime 11  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے آزادجموں وکشمیر کی کورونا میں فنڈنگ روک لی جو قابل مذمت اور افسوسناک ہے ،ہر رہنما اور کارکن قابل تعریف ہے ،الیکشن کی آمد ہے ، اس لئے یک جہتی، اتحاد اور بہترین حکمت عملی سے آگے بڑھیں ، اشرف صحرائی جیسے کشمیریوں کے قابل احترام اور محبوب

رہنماوں کو منظم انداز میں قتل کرنے کی حکمت عملی جاری ہے ،مودی اس حکمت عملی کے ذریعے مقبوضہ خطے کے عوام کے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکتا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے آزادجموں وکشمیر پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال سمیت آزادجموں وکشمیر پارلیمانی بورڈ کے ارکان کو شاباش دیتا ہوں ،بورڈ نے انتہائی شفافیت سے اپنے فرض کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ،شفافیت، غیرجانبداری اور انصاف کو برقرار رکھا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں آزادجموں وکشمیر اورگلگت بلتستان میں ریکارڈ فنڈنگ ہوئی ،آزادجموں وکشمیر کے عوام کی ترقی اور فلاح کے منصوبوں کے لئے مسلم لیگ (ن) نے بھرپور کام کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی تحسین کرتا ہوں انہوں نے ان عوامی منصوبوں کو بڑی محنت، لگن، وفاداری اور ایمان داری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے آزادجموں وکشمیر کی کورونا میں فنڈنگ روک لی جو قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی نظریاتی طورپر متحد اور یک جان ہے، ہر رہنما اور کارکن قابل تعریف ہے ،الیکشن کی آمد ہے ، اس لئے یک جہتی، اتحاد اور بہترین حکمت عملی سے آگے بڑھیں ۔ انہوںنے کہاکہ پورا پاکستان معاشی سماجی محاذ پر تباہ کاریوں سے دوچار ہے ۔اجلاس میں سینئر حریت رہنما اشرف صحرائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ اشرف صحرائی جیسے کشمیریوں کے قابل احترام اور محبوب رہنماوں کو منظم انداز میں قتل کرنے کی حکمت عملی جاری ہے ،مودی اس حکمت عملی کے ذریعے مقبوضہ خطے کے عوام کے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکتا۔ انہوںنے کہاکہ مودی نہیں جانتا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کی اپنے جائز اور منصفانہ حق کے لئے جدوجہد کا جذبہ ہرگز سرد نہیں کیاجاسکتا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ بھارت اپنی فرسٹریشن اور مایوسی کے سبب کشمیری قیادت کوختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مودی کو یہ ادراک نہیں کہ جواں سال کشمیری حریت پسند برہان وانی کی شہادت نے کشمیری عوام میں آزادی کے لئے ایک نئی تڑپ پیدا کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس نے اشرف صحرائی کے بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے صاحبزادہ جنید صحرائی کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی ،اجلاس کی ایل او سی پر فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں، مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہداء کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی ،اجلاس میں پارٹی رہنما اورضیاء الحق کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی گئی ،راجہ فاروق حیدر نے شہبازشریف کی بطور وزیراعلی پنجاب آزاد کشمیر کے لئے فنڈنگ کا اعتراف اور خراج تحسین پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…