اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

حکومتی دعوے ٹھس مرغی کے گوشت کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑدئیے

datetime 8  مئی‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت کی اوپن مارکیٹوں میں پرچون سطح پر مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، دکاندارگراں فروشی کے ذریعے روزہ داروں کا استحصال کرتے رہے ، برائلر گوشت کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے سرکاری نرخنامے میں چار سنچریاں مکمل کر لیں تاہم دکانداروںنے طلب اور رسد کو جواز بناتے ہوئے430سے450روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ۔

سرکاری نرخنامے میں آلو نیا درجہ اول کی قیمت 44روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروںنے 55سے 60روپے فروخت کئے،آلو نیا درجہ دوم37کی بجائے45سے50،پیاز درجہ اول26کی بجائے30سے35،پیاز درجہ دوم22کی بجائے25،ٹماٹر درجہ اول29کی بجائے35،ٹماٹر درجہ دوم25،لہسن دیسی118کی بجائے150،لہسن چائنہ160کی بجائے200سے220،لہسن ہرنائی123کی بجائے150،ادرک تھائی لینڈ325کی بجائے400سے420،ادرک چائنہ305کی بجائے380سے390،کھیرا دیسی34کی بجائے40،کھیرا فارمی24کی بجائے30،کریلے42کی بجائے50،پالک فارمی16کی بجائے20،میتھی73کی بجائے90سے95،بینگن42کی بجائے50،بند گوبھی27کی بجائے35سے40،پھول گوبھی54کی بجائے75سے80،شملہ مرچ42کی بجائے50،سبز مرچ اول62کی بجائے80روپے، گھیا کدو30کی بجائے40سے45،گھیا توری50کی بجائے65سے70،لیموں دیسی380کی بجائے450،لیموں چائنہ170کی بجائے270،بھنڈی88کی بجائے100،شلجم32کی بجائے40،اروی120کی بجائے170،مٹر88کی بجائے95سے100،مونگرے135کی بجائے150،گاجر چائنہ27کی بجائے40جبکہ حلوہ کدو 19کی بجائے25روپے فی کلو فروخت کیا گیا ۔ پھلوںمیں سیب کالا کولو پہاڑی اول180کی بجاتے250سے260،سیب کالا کولو پہاڑی دوم120کی بجائے200،سیب ایرانی145کی بجائے180،سیب سفید اول115کی بجائے140سے150،کیلا درجہ اول180کی بجائے250،کیلا دجن دوم110کی بجائے190سے200،اسٹابری اول135کی بجائے150،اسٹابری دوم66کی بجائے80،آڑو اول175کی بجائے250،آڑو دوم105کی بجائے170،خوبانی پیلی150کی بجائے200،امرود اول145کی بجائے160،امرود دوم90کی بجائے100،کھجور اصیل اول150،کھجور ایرانی اول225کی بجائے240،خربوزہ80کی بجائے85،کینو سپیشل220کی بجائے320،کینو درجن اول83کی بجائے150،آم سہارنی145کی بجائے160سے170،آم سندھڑی170کی بجائے230سے250،لوکاٹ125کی بجائے130،گرما115،انار قندھاری380کی بجائے450،تربوز27جبکہ فالسہ155کی بجائے200روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا۔اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ، سرکاری نرخنامے میں قیمت 400روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ گزشتہ روز برائلر گوشت مزید 3روپے اضافے سے400روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت2روپے اضافے سے276روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت136روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر دکانداروںنے طلب اور رسد کو جواز بناتے ہوئے سرکاری نرخنامے کی بجائے 430سے450روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…