پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

سرینا عیسیٰ کو لندن جائیدادوں کی منی ٹریل دینا ہوگی انور منصور نے آنیوالی ممکنہ مشکلات سے پیشگی آگاہ کر دیا

datetime 8  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی) سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو اپنی لندن میں موجود ان تین جائیدادوں کی منی ٹریل دینا ہوگی جو انہوں نے انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی ہیں، اگر وہ یہ ثابت نہیں کرسکیں تو ان کیلئے آگے چل کر مسائل پیدا

ہوں گے۔ایک سوشل میڈیا چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ بھی تسلیم شدہ بات ہے کہ 2013ء تک ان کے پاس یہ اثاثے نہیں تھے اور 2013ء میں انہوں نے اپنی زرعی جائیدادیں بھی ظاہر نہیں کیں۔2013ء تک ایک گھر کے سوا ان کے پاس کوئی جائیداد نہیں تھی اب تین زرعی جائیدادیں سامنے آئی ہیں انہیں یہ بات ثابت کرنا پڑے گی کہ یہ جائیدادیں کہاں سے آئیں۔انور منصور خان نے کہا کہ ٹیکس گوشواروں میں سرینا عیسیٰ نے لندن میں اپنی تین جائیدادیں ظاہر کیں جن کیلئے انہیں یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ ان جائیدادوں کیلئے رقم کہاں سے آئی اگر وہ یہ ثابت نہیں کرسکتیں تو ان کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ٹیکس آفیسر کو ٹیکس گوشواروںکا جائزہ لینے کا اختیار ہے اگر ٹیکس آفیسر نے ان کا جائزہ لیا تو یہ تمام سوالات پیدا ہوں گے اور اگر وہ ان تمام سوالات کا جواب نہیں دیتیں تو ایک بڑا مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…