منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر کی قیمت 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی‎

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر10پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید152.50روپے سے گھٹ کر152.40روپے اور قیمت فروخت 152.60روپے سے

گھٹ کر152.50روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید152.70روپے سے کم ہو کر152.40روپے اور قیمت فروخت153روپے سے کم ہو کر152.80روپے پر آ گئی۔8دن متواتر قیمت گرنے کے بعد ڈالر کی قیمت 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق آج جمعہ کے دن یوروکی قدر میں 70پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 182.50روپے سے بڑھ کر182.70روپے اور قیمت فروخت184روپے سے بڑھ کر184.70روپے پر جا پہنچی تاہم50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211روپے سے کم ہو کر210.50روپے اور قیمت فروخت 213روپے سے کم ہو کر212.50روپے پر آگئی۔‎ واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کومقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر مزید50پیسے سستا ہوگیاجس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر 153روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے 153روپے سے گھٹ کر152.50روپے اور قیمت فروخت153.10روپے سے گھٹ کر152.60روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے153.20روپے سے گھٹ کر152.70روپے اور قیمت فروخت153.50روپے سے گھٹ کر153روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید 182روپے سے بڑھ کر182.50روپے اور قیمت فروخت183.80روپے سے بڑھ کر184روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید211روپے اور قیمت فروخت213روپے پر مستحکم رہی۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…