کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے نام پر رشوت کا بازار گرم ہے۔کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے کہا کہ شہر کر اچی گز شتہ کئی سالو ں سے
مسائل سے دوچار ہے اور وفاقی وصوبا ئی حکو متیں مسائل حل کر نے میں ناکام رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ اسٹر یٹ کر ائمزاپنے عروج پر ہیں اور پو لیس اپنی ذمہ داریا ں پو ری کر نے میں بری طر ح ناکام ہے شہر کا انفر ا اسٹریکچر تبا ہ ہو چکا ہے اور لو گ پر یشان ہیں عوامی مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں اور انکا کو ئی حل نظر نہیں آتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر سینیٹر فیصل سبزواری نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے اس شہر کی پو لیس غیر مقامی ہے جس کے با عث آج بھتہ خو ری عروج پر ہے دوکا نیں سیل کر دی جا تی ہے اور رشوت لیکر کھلوادی جا تی ہے سیف سٹی کے نام پر اربو ں روپے خر چ ہو چکے ہے لیکن سڑکو ں پر اسٹر یٹ کریمنل کے ہا تھو ں عوام کا لٹنا معمو ل بن چکا ہے گھر وں سے نکلنے والی خو اتین بھی لٹ رہی ہیں ایک جا نب لا ک ڈان کے نام پر تا جر وں اور کا روبا ری طبقے کو پر یشان کیا جا رہا ہے دوسری جا نب عوام اذیت میں ہیں۔فیصل سبزواری نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس با ت کا نو ٹس لیں بھتہ خو ری کی منظم مہم کی قیا دت کو ن کر رہا ہے پو رے شہر میں حکو مت کی رٹ نظر نہیں آتی پو لیس کو لگام دیے بغیر یہ معاملا ت حل نہیں ہو سکتے کو رونا ایس او پیز پر بھی مو ثر عمل درآمد اس وقت ممکن ہے جب پو لیس اپنی ذمہ داریو ں کو ننیباہے ۔فیصل سبزواری نے مز ید کہا کہ اگر یہ روایہ درست نہ ہو ا تو عوام راست اقدام اٹھا نے پرمجبو ر ہو نگے۔اس مو قع پر رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری مو جو د تھے۔