اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

’انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت مزیدسستا ہو گیا ‘ یورو کی اونچی چھلانگ ، برطانوی پائونڈ کی قیمت گرگئی

datetime 7  مئی‬‮  2021 |
ڈالر ریٹ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر10پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید152.50روپے سے گھٹ کر152.40روپے اور قیمت فروخت 152.60روپے سے

گھٹ کر152.50روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید152.70روپے سے کم ہو کر152.40روپے اور قیمت فروخت153روپے سے کم ہو کر152.80روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 70پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 182.50روپے سے بڑھ کر182.70روپے اور قیمت فروخت184روپے سے بڑھ کر184.70روپے پر جا پہنچی تاہم50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211روپے سے کم ہو کر210.50روپے اور قیمت فروخت 213روپے سے کم ہو کر212.50روپے پر آگئی۔‎ واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کومقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر مزید50پیسے سستا ہوگیاجس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر 153روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے 153روپے سے گھٹ کر152.50روپے اور قیمت فروخت153.10روپے سے گھٹ کر152.60روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے153.20روپے سے گھٹ کر152.70روپے اور قیمت فروخت153.50روپے سے گھٹ کر153روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید 182روپے سے بڑھ کر182.50روپے اور قیمت فروخت183.80روپے سے بڑھ کر184روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید211روپے اور قیمت فروخت213روپے پر مستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…